حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی رنگا رنگ تصاویر وائرل — شادی کی خوشیوں کا آغاز

قریبی دوستوں اور خاندان کی شرکت — سادہ مگر نفیس انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے، شادی کی تیاریاں زوروں پر

پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی رنگا رنگ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ حنا آفریدی اپنی فطری خوبصورتی اور جذباتی اداکاری کی وجہ سے مداحوں میں مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ پہلی سی محبت سے کیا اور اس وقت ڈرامہ راجا رانی میں اپنے کردار کے باعث خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

حنا نے رواں ماہ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری بھی شیئر کی تھی، جبکہ ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو ان کے بھائی شعیب خان نے پوسٹ کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے سادہ مگر نفیس چولی اور پرنٹڈ اورگنزا لہنگا زیب تن کیا، جس پر پھولوں کا خوبصورت نقش تھا، جبکہ میچنگ دوپٹہ گوٹہ ورک سے آراستہ تھا۔ مداحوں نے حنا آفریدی کے اسٹائل اور خوشی بھرے لمحات کو بےحد پسند کیا۔