راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ

آگ لگنے کے واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت استعمال ہونے والی ایک گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔