ماضی کی تلخیاں بھلا کر راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا دوبارہ ایک ساتھ

دونوں اداکاراؤں کی نئی قربت نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ، بالی ووڈ کی متنازع اور خبروں میں رہنے والی شخصیات راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا ایک بار پھر ساتھ نظر آئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماضی میں دونوں کے درمیان اختلافات اور بیانات نے خوب سرخیاں سمیٹی تھیں، تاہم حالیہ ملاقات نے یہ تاثر دیا ہے کہ پرانی ناراضگیاں ختم ہو چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مداح اس غیر متوقع دوستی پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔