کراچی (پاکستان اردو پوائنٹ)
ماہرِ فلکیات نے رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ماہرِ فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
ان کے مطابق شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔
ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ ذوالحج 17 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرِ فلکیات کے مطابق یہ تاریخیں فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔