پاکستان میں خوشحالی طاقتور طبقے تک محدود رہی، مساوی مواقع کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مصدق ملک
سابق حکومت نے 50 افراد کو 4 ارب ڈالر صفر شرح سود پر دیے، وفاقی وزیر مصدق ملک


پاکستان میں خوشحالی طاقتور طبقے تک محدود رہی، مساوی مواقع کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ سابق دور حکومت میں 50 بااثر افراد کو 4 ارب ڈالر صفر فیصد شرح سود پر فراہم کیے گئے، جبکہ حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر ڈالر 12 فیصد شرح سود پر حاصل کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب قومی وسائل مخصوص طبقے کو دیے گئے تو باقی عوام غریب کیوں نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 4 ارب ڈالر نوجوانوں کو دے کر چھوٹی فیکٹریاں اور کاروبار قائم کیے جا سکتے تھے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ طاقت اور اثر و رسوخ تک محدود ہو چکا ہے، حقیقی ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو یکساں معاشی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ نجکاری کوئی نظریاتی عمل نہیں بلکہ مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکہ کے وفد کی ملاقات
