جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم کا سادگی سے شادی کرنے کا اعلان



مہنگی تقریبات کے بجائے نکاح اور ولیمے تک محدود شادی کا فیصلہ

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی شادی سادگی سے کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے برعکس علشبہ انجم کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریبات منعقد کرنا چاہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران شادی سے متعلق سوال کے جواب میں علشبہ انجم نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات صرف دو ایونٹس، نکاح اور ولیمہ تک محدود ہوں گی، اور غیر ضروری دکھاوے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی جائے گی۔
