کراچی: گل پلازا میں 55 سے 60 افراد جاں بحق، ڈپٹی کمشنر



48 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ

ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی جاوید نبی کھوسو نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے علاقے گل پلازا میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں 55 سے 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 86 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جن عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات موجود نہیں، انہیں نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور اب تک 6 عمارتوں کو نوٹس دیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب صدر گل پلازا تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ اور مسجد سے باہر جانے کے دونوں راستے بھی کھلے ہوئے تھے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت بجلی بند نہ کی جاتی تو باہر نکلنے والے افراد بھی عمارت سے نہ نکل پاتے
