پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اعلان

شدید سردی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی پر اسکولوں اور کالجوں میں مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے میں شدید ہوتی سردی کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ صوبے بھر میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کی جا رہی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ والدین کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد سامنے آیا جنہوں نے شدید سردی میں بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔