محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: سعودی عرب میں آئندہ جمعے تک بارش اور طوفانی موسم کا امکان

کئی علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت ، سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جو جمعے تک جاری رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔