ماہرِ ہوابازی عمران اسلم خان نے خبردار کیا ہے کہ سمندر میں گرنے والے فلائٹ 1732 کے بلیک باکس کے انڈر واٹر لوکیٹر بیکنز کے سگنلز 6 اگست تک بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق 30 روز مکمل ہونے کے بعد بلیک باکس اور ملبے کی تلاش مزید مشکل ہو جائے گی، اس لیے سرچ آپریشن کو فوری طور پر گہرے سمندر اور سونار ٹیکنالوجی کی مدد سے تیز کرنے کی ضرورت ہے۔