کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں عوامی خدمات، ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلے

اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے ہدایت کی کہ صوبائی جاب پورٹل پر سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات جنوری کے اختتام تک جاری کیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع شفاف اور بروقت فراہم کیے جا سکیں۔

آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس سے حکومتی امور میں شفافیت اور تیز رفتاری آئے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کمپلینٹ سیل سے موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش
انہوں نے واضح کیا کہ پنشن کے کیسز ایک سال کے اندر جبکہ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے معاملات چھ ماہ میں نمٹائے جائیں، تاکہ ریٹائرڈ ملازمین اور سرکاری اہلکاروں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس کے اختتام پر چیف سیکرٹری سندھ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ عوام کو بہتر، مؤثر اور بروقت خدمات کی فراہمی حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔