سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت عوامی فلاح و ترقی کے منصوبوں پر سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سندھ کے سینئر وزیر اور ترجمان سندھ حکومت شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ عوامی خدمت اور ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔

ان کے مطابق صوبے میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبے، صحت کی سہولیات، تعلیمی اصلاحات اور سڑکوں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار زیادہ ہے۔