صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت اہم عہدوں پر ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں پر بھی مقابلہ۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ انتخابات چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر ذوالفقار علی جلبانی کی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں، جبکہ ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انتخابات میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کے عہدوں کے لیے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ اس کے علاوہ منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں پر بھی وکلاء اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے یہ انتخابات گزشتہ سات ماہ کے دوران متعدد بار ملتوی ہونے کے بعد منعقد ہو رہے ہیں، جس کے باعث وکلاء برادری میں ان انتخابات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔