پاکستان میں سونے کی قیمت نئی تاریخ رقم کر گئی، فی تولہ 4 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز

24 قیراط فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا، چاندی اور عالمی گولڈ ریٹ میں بھی نمایاں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے ہو گئی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 270 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چاندی 8465 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہی ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 4509 ڈالر تک جا پہنچا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔