ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، خریداروں کی پریشانی میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں، فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے سے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو مزید مالی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ سرمایہ کار سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔