مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں کیلئے قدرے آسانی پیدا ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔