پنجاب کے سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری

تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے حکومت کا اہم اقدام ، حکومتِ پنجاب نے صوبے کے سرکاری سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

اس بجٹ کے تحت سکولوں میں فرنیچر، صفائی، مرمت، بجلی، پانی اور دیگر ضروری اخراجات کو پورا کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور سکولوں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔