سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے، امدادی ادارے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ نے خبردار کر دیا۔
اداروں کے مطابق سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث بعض علاقوں تک زمینی رسائی ممکن نہیں رہی اور وہاں صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔
شدید خراب صورتحال کے باوجود نیپالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فی الحال کسی ملک کی مدد درکار نہیں، تاہم دیگر ممالک کی جانب سے مدد کی پیشکش کو فطری قرار دیا گیا ہے۔
نیپال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا، بعض علاقوں تک صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے رسائی ممکن ہے۔