ٹیکسوں میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی 50 کلو بوری 822 سے بڑھ کر 1091 روپے ہو گئی

تعمیراتی لاگت میں نمایاں اضافہ، عوام اور بلڈرز دونوں متاثر ، ملک میں سیمنٹ پر ٹیکسوں کی بھرمار کے باعث قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 50 کلو کی بوری 822 روپے سے بڑھ کر 1091 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اس اضافے سے نہ صرف تعمیراتی شعبہ متاثر ہوگا بلکہ عام شہریوں کے لیے گھروں کی تعمیر بھی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی ٹیکس پالیسیوں اور پیداواری اخراجات میں اضافے نے قیمتوں کو اس سطح تک پہنچایا ہے۔