غزالہ جاوید کی میزبانی میں سینئر اداکاروں کی رنگا رنگ تقریب، عدنان جیلانی اور فرح نادر کے ڈانس نے محفل سجائی

سنہری دور کے فنکار آج بھی اپنی مقبولیت اور توانائی سے عوام کے دل جیت رہے ہیں

سینئر پاکستانی فنکاروں نے اپنی لازوال شہرت اور توانائی کا مظاہرہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ غزالہ جاوید کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں امبر خان، عدنان جیلانی، فرح نادر، ندیم جعفری، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، کاشف علی سمیت دیگر معروف فنکار شریک ہوئے۔ عدنان جیلانی نے ’روپ تیرا مستانہ‘ پر جبکہ فرح نادر نے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ پر شاندار ڈانس مووز پیش کیے۔ مداح سینئر فنکاروں کی خوش مزاجی، توانائی اور زندگی سے بھرپور انداز کو سراہتے نظر آئے۔ یہ لمحے نہ صرف فنکاروں کی دوستی کا مظہر ہیں بلکہ ان کے فن کا بھی عکاس ہیں۔

Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!