ٹیکس پالیسی کو قانونی تقویت، عدالت نے حکومت کے اختیار کو تسلیم کر لیا

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 4C برقرار، کاروباری حلقوں میں ملا جلا ردعمل ، وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 4C کے تحت سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت کو ملکی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ٹیکس عائد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس فیصلے کے بعد سپر ٹیکس کے خلاف قانونی اعتراضات کو بڑا دھچکا لگا ہے، جبکہ کاروباری اور صنعتی حلقوں میں اس کے اثرات پر بحث جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ مستقبل کی ٹیکس پالیسی اور مالی حکمت عملی پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔