قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل: نامعلوم شخص ایک گھنٹے تک واش روم میں سرگرم

طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی بروقت کارروائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا

وفاقی دارالحکومت کی قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گزشتہ رات تقریباً 2 بجے ایک نامعلوم نوجوان داخل ہوا، جس نے سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کی۔ ویڈیو میں وہ خود کو راول ڈیم کا رہائشی بتاتا نظر آیا اور واش روم میں گانے گاتے ہوئے پایا گیا۔ طالبات نے ایک گھنٹے تک اس کی موجودگی کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
