حکومت کا شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ، اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کیا جا سکے گا

نئے ڈیجیٹل نظام سے عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملنے کا امکان ، حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت آن لائن نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو لمبی قطاروں، وقت کے ضیاع اور دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے بچانا ہے۔ نئے نظام کے ذریعے شہری اپنے دستاویزات آن لائن جمع کرا سکیں گے جبکہ درخواست کی پیش رفت بھی گھر بیٹھے چیک کر سکیں گے۔ اس فیصلے کو ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔