عالمی منڈی کے اثرات، پاکستان میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

مہنگائی کی نئی لہر، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام مال، تیل اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی بڑھتے اخراجات پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔