سونا مہنگا، سرمایہ کار متحرک — عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ

عالمی رجحانات کے اثرات، پاکستان میں فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی طلب میں اضافے نے قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچنے سے عوام اور جیولری خریداروں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار اس صورتحال کو منافع کے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔