اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آ گئی۔

عالمی شہرت یافتہ ادارے سکائی ٹریکس (Skytrax) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تھری سٹار ایئرپورٹ قرار دے دیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا تھری سٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی تھری سٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ٹو سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔سکائی ٹریکس کی رینکنگ فضائی مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ایئرپورٹ مینجمنٹ، صفائی، عملے کے رویے اور مجموعی سفری تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔