پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں کا اعلان کل متوقع

حکومت عالمی قیمتوں کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے یا بوجھ بڑھانے پر غور میں مصروف ، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کل نئے نرخوں کا حتمی فیصلہ کرے گی، جس میں عوامی ریلیف اور معاشی حالات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کی معیشت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے، جبکہ عوام بھی ممکنہ مہنگائی کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔