عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.52 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 80.27 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 86.26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک میں درآمدی تیل کی لاگت پر بھی کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔