سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 332 ڈالر فی اونس پر آ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں دوبارہ گراوٹ دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 332 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونا 4 ہزار 030 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 106 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 756 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 91 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 649 روپے کی سطح پر آ گئی۔