پیشمرگہ بیس کے قریب واقع اتحادی فورسز کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا، حکام نے تحقیقات شروع کر دیں
خبر کی تفصیل:
عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 6 اہلکار زخمی
فرانسیسی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اڈہ پیشمرگہ فورس کے ایک بیس اربیل کے قریب واقع ہے جہاں عالمی اتحادی فورس بھی موجود ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ پیشمرگہ بیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
حکام کے مطابق عراقی حکومت اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور حملے کے ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔