راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سماعت کے موقع پر علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔
عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد اور کمپنیز سے متعلق تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔