عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت درخواست کی فوری سماعت مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں توہینِ عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پہلے ہی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جاچکی ہے، جبکہ عدالتی پالیسی کے تحت کیسز اپنی باری کے مطابق سماعت کے لیے مقرر کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توہینِ عدالت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیرِ التوا ہیں، جس کے باعث عظمیٰ خان کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست قابلِ پذیرائی نہیں سمجھی گئی۔
اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔