وفاقی محتسب نے اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنایا جائے.

وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی ریاستی نظام کے سب سے اہم اور بڑے اسٹیک ہولڈر ہوتے ہیں، اس لیے ان کے جائز مفادات کا مؤثر تحفظ کرنا تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے سرکاری محکموں اور اداروں کو تاکید کی کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو انصاف کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وفاقی محتسب نے مزید کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور بروقت کارروائی سے ہی عوام کا اعتماد ریاستی اداروں پر مضبوط ہوتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محتسب آفس ہر شہری کی آواز کو اہمیت دیتا ہے اور عوامی مفادات کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح رہے گا۔
محتسب آفس کے مطابق حالیہ مہینوں میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور یہ سلسلہ مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔