عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر متوقع، ہائی پریشر سسٹم مزید مضبوط ہونے کا امکان

25 مئی سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ، محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق 25 مئی سے ہائی پریشر سسٹم بننے کا امکان ہے جو 26 مئی تک مزید مضبوط ہو سکتا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ حکام نے شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔