حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ 2026 کیلئے طویل تعطیلات کا امکان، شہریوں میں خوشی کی لہر

عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلسل 5 سے 6 دن کی سرکاری چھٹیوں کی تجویز زیر غور ، عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر ملک بھر میں 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عید کے ایام میں ملازمین اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے طویل تعطیلات دینے پر غور کر رہی ہے۔ اگر چھٹیوں کی منظوری دی گئی تو شہریوں کو اہل خانہ کے ساتھ عید منانے اور سفر کرنے کیلئے زیادہ وقت میسر آئے گا۔ سرکاری اعلان جلد متوقع ہے۔