امریکہ نے عین الاسد ایئر بیس خالی کر دیا، عراقی افواج نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا


کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ثمر ہارون بلور
عراق کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے مغربی عراق میں واقع اہم عسکری اڈے عین الاسد ایئر بیس سے مکمل طور پر انخلا کر لیا ہے، جس کے بعد عراقی فوج نے اس فضائی اڈے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اڈہ طویل عرصے سے امریکا کی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے زیر استعمال تھا، تاہم اب تمام عسکری اور انتظامی اختیارات عراقی فورسز کے پاس منتقل ہو چکے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت عراق کی خودمختاری اور سکیورٹی کنٹرول کے عمل کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ 2024 میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان ایک مفاہمت طے پائی تھی جس کے تحت عراق سے امریکا کی قیادت میں موجود اتحادی افواج کے مرحلہ وار انخلا کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ عین الاسد ایئر بیس سے امریکی افواج کا انخلا اسی معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے۔
