ٹی وی چینل کے بعد چوراہے پر فضا علی کو شوہر کے کندھے پر اٹھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

عوامی مقام پر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ، معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ان کے شوہر کی جانب سے ایک مصروف چوراہے پر کندھوں پر اٹھایا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ان کی ایک ویڈیو ٹی وی چینل سے سامنے آئی تھی، تاہم نئی ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ افراد نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیا جبکہ دیگر نے عوامی مقام پر ایسے مناظر پر تنقید کی ہے، جس کے باعث یہ موضوع سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔