برائیڈل کٹیور ویک میں نعیمہ بٹ کی منفرد ریمپ واک تنقید کی زد میں آ گئی



کچھ صارفین نے انداز کو پھیکا قرار دیا، جبکہ مداحوں نے اسے کردار سے جڑا تجربہ کہا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ، جو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں رباب کے کردار سے گھر گھر پہچانی گئیں، حال ہی میں برائیڈل کٹیور ویک (BCW) میں بطور سیلیبریٹی شو اسٹاپر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ نعیمہ بٹ نے ایک ڈیزائنر کی فیوژن ساڑھی زیب تن کی اور اپنے مشہور کردار رباب کے انداز کو اپناتے ہوئے ریمپ واک کی، جس میں انگلی اٹھا کر چلنے کا اسٹائل بھی شامل تھا۔

تاہم جیسے ہی ان کی ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے ان کے انداز کو غیر متاثر کن اور پھیکا قرار دیا، جبکہ بعض نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے انہیں زبردستی ریمپ پر بھیجا گیا ہو۔ کچھ صارفین نے ان کی واک کو مردانہ انداز سے بھی تشبیہ دی۔

دوسری جانب نعیمہ بٹ کے مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ واک محض ایک فیشن شو نہیں بلکہ ان کے مشہور کردار کی جھلک تھی، جسے ایک مختلف اور تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا۔ مجموعی طور پر نعیمہ بٹ کی ریمپ واک سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی رہی، جہاں تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://www.binance.info/register?ref=IHJUI7TF