محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

کرکٹ بورڈ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز، ممکنہ پابندی کا خدشہ ، قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ٹیسٹنگ کے دوران ان کے نمونے میں ممنوعہ مادے کی موجودگی سامنے آئی، جس کے بعد متعلقہ حکام نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اس حوالے سے باضابطہ کارروائی متوقع ہے، جبکہ قوانین کے مطابق کھلاڑی کو عارضی طور پر معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو محمد نواز کو طویل مدت کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ان کے کیریئر کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔