لاہور کے ہسپتالوں میں کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی نکل آئیں

محکمہ صحت نے تحقیقات شروع کر دیں، مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی.لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کینسر سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی 2 ادویات کے جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے متعلقہ ادویات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ مریضوں اور اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔