اغوا کے مقدمے میں کم عمر ملزم کی درخواست ضمانت منظور

عدالت نے ملزم کی کم عمری اور کیس کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے اغوا کے مقدمے میں ملوث ایک کم عمر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت کے دوران ملزم کی عمر، کیس کے شواہد اور دیگر قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں ملزم کی کم عمری اور مقدمے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ضمانت دینا مناسب ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا، جبکہ کیس کی مزید سماعت متعلقہ عدالت میں جاری رہے گی۔