لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا کینال سمیت ماڈل روڈز پر داخلہ بند

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے اہم فیصلہ ، شہری ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے لوڈر اور چنگ چی رکشوں کے کینال روڈ سمیت مختلف ماڈل روڈز پر داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا، رش میں کمی لانا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔