لوگ مساجد پر خرچ کرتے ہیں مگر اپنے گھروں میں کھانا میسر نہیں،سابق شامی صدر بشارالاسد
شامی سیاست میں ایک تہلکہ خیز موڑ اُس وقت آیا جب العربیہ ٹی وی نے سابق صدر بشارالاسد اور ان کی سابق مشیر لُنا الشبل کی نجی گفتگوؤں کی ویڈیو ریکارڈنگز حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ ان ریکارڈنگز میں بشارالاسد کو کئی حساس اور تضحیک آمیز تبصرے کرتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے، جنہوں نے شامی عوام اور عسکری حلقوں میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔

یہ ویڈیوز اُس دوران ریکارڈ ہوئیں جب بشارالاسد اپنے قریبی ساتھی اور لُنا الشبل کے معاون امجد عیسیٰ کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ فوٹیج میں دونوں کے درمیان غیر رسمی گفتگو کے متعدد حصے شامل ہیں جو پہلی بار کسی عوامی پلیٹ فارم پر سامنے آئے ہیں۔

لیک ہونے والی ایک ریکارڈنگ میں سابق صدر ملک کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سخت جملہ ادا کرتے ہیں”شرمندگی نہیں، گھن آتی ہے۔