اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ کی جوڑی کی طویل عرصے کے بعد واپسی ہوئی ہے
پاکستان کی مشہور ترین اداکار جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم نیلوفر ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔

اس فلم سے انڈسٹری کا یہ معروف جوڑا سالوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آرہا ہے جنہیں رومانوی کرداروں میں دیکھنے کیلیے مداح بے تاب ہیں۔
اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار عمار رسول ہیں جنہوں نے سالوں کے بعد بہترین کاسٹ کو ایک ساتھ جمع کیا۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
فواد خان اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس فلم کے پروڈیوسر باصلاحیت اور ذہین ہیں انہوں نے سالوں بعد ہم سب کو ایک ساتھ جمع کردیا، میرے بہروز سبزواری، نوید شہزاد اور فواد کے ساتھ بھی مناظر ہیں۔

فلم کا شیان شان پریمپئر گزشتہ روز لاہور میں ہوا جس میں ماہرہ خان اپنے شوہر، فواد خان اپنی اہلیہ اور دیگر کاسٹ کے اداار شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ معروف گائیک و قوال راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر بھی سینیما گھر پہنچے اور انکشاف کیا کہ تمام عالمی شہرت کے حامل اداکار پہلی بار پریمیئر سینیما میں دیکھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر فلم دیکھنے والے صارفین نے تبصرے کیے جن میں سے بیشتر نے نیلوفر کو شاندار قرار دیا۔
پاکستانی سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’نیلو فر‘ آج ریلیز کردی گئی۔
پاکستان کے سب سے بڑے اسٹارز فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری سے مزین، نیلوفر قوم کی سب سے پسندیدہ آن اسکرین رومانوی جوڑی کی واپسی کی علامت ہے۔
ان کے اس ری یونین نے شائقین اور فلمی حلقوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

اس سے قبل سُپر اسٹار فواد خان نے اپنی اہلیہ اور ماہِرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ فلم نیلوفر کے پریمیئر میں شرکت کی۔
پاکستانی فلموں کی سپورٹ کے لیے استاد راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر اہلِ خانہ کے ساتھ نیلوفر کے پریمیئر کے سلسلے میں سنیما گھر پہنچ گئے۔ یہ پہلا موقع تھا جب عالمی شہرت یافتہ گائیکوں نے ایک ساتھ سنیما گھر کا رخ کیا۔
اس موقع پر تمام سُپر اسٹارز کے چہرے خوشی سے جگمگا رہے تھے۔ فلم کی کاسٹ نے بھی رونقوں میں اضافہ کیا۔