ایمی نور ٹینی نے تیسری بیوی بننے کی پیشکش ٹھکرائی: مالی اور رہائشی مراعات کے باوجود عزتِ نفس کو فوقیت

29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وی وی آئی پی شخص کی پیشکش ناقابل قبول اور ذاتی اقدار کے خلاف تھی

ملائیشیا کی مشہور اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا کہ ایک بااثر شخصیت نے انہیں تیسری بیوی بننے کے عوض ماہانہ لاکھوں روپے، بنگلہ، گاڑی اور 10 ایکڑ زمین کی پیشکش کی۔ تاہم ایمی نے اپنی عزتِ نفس اور ذاتی اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ پیشکش فوری طور پر مسترد کر دی۔

ایمی نور ٹینی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران بتایا کہ یہ شخص معاشرے میں بہت اثر و رسوخ رکھتا ہے اور خود کو وی وی آئی پی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی مالی مراعات کے باوجود انہوں نے ایک لمحے کے لیے بھی غور نہیں کیا، کیونکہ عزتِ نفس اور ذاتی اقدار کسی بھی مالی لالچ سے زیادہ اہم ہیں۔