پاکستان میں سونے کی قیمت مزید مہنگی، شہریوں میں تشویش کی لہر

عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔