محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

کئی شہروں میں آندھی، تیز ہوائیں اور ژالہ باری متوقع، شہری احتیاط برتیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق بالائی علاقوں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔