پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کے چالان کا اختیار ٹریفک وارڈن کے ساتھ پنجاب پولیس کو بھی مل گیا
پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کے چالان کا اختیار ٹریفک وارڈن کے ساتھ پنجاب پولیس کو بھی مل گیا

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے چالان کے نظام میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب صرف ٹریفک وارڈن ہی نہیں بلکہ پنجاب پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کے چالان کر سکیں گے۔

نئے نظام کے تحت عام پولیس اہلکار بھی خلاف ورزی پر چالان کر سکیں گے
محکمہ پولیس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا، حادثات میں کمی لانا اور شہریوں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔ نئے نظام کے نفاذ کے بعد ہیلمٹ، بغیر لائسنس، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عام پولیس اہلکار بھی قانونی کارروائی کے مجاز ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک نظم و ضبط بہتر ہوگا اور سڑکوں پر ہونے والی لاپرواہی میں نمایاں کمی آئے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
