شہباز شریف کی مہنگائی سے متعلق پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر وائرل

صارفین کی جانب سے ویڈیو پر ملا جلا ردعمل، موجودہ حالات سے موازنہ جاری ، وزیراعظم شہباز شریف کی مہنگائی سے متعلق ماضی کی ایک تقریر کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مہنگائی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے دوبارہ سامنے آنے پر صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے موجودہ معاشی صورتحال سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ بعض صارفین نے ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے اسے حالات کی عکاسی قرار دیا۔