ندا یاسر کا والدہ کو خراجِ تحسین، شادی کامیاب بنانے کا کریڈٹ ماں کو دے دیا

معروف میزبان نے نجی گفتگو میں ازدواجی زندگی کے حوالے سے والدہ کے کردار پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ، پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنی والدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماں نے ان کی شادی کو مضبوط اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ندا یاسر کے مطابق والدہ کی رہنمائی، مشوروں اور مثبت سوچ نے انہیں ازدواجی زندگی کے مختلف مراحل میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی بزرگ شخصیات کا تعاون اور رہنمائی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔